باوا – اور چائے۔
باوے! ذرا چاند کی جانب نظر ڈال، پورا ہوگیا ہے۔
ہاں! مرشد، چھت پر جا کے چاند دیکھنا چاہیے۔ بہت سکون ملتاہے۔
باوے یہاں چھت سے بھی چاند نہیں دکھتا۔ تاریں اور کھمبے بہت ہیں، آسمان بھی صاف نہیں ہے۔
میں نے چاند کو دیکھا، چھت کو اور پھر باوے کو دیکھا۔ سوچنے لگا بس اب خیر ہوگی۔ چاند۔ پورا ہونے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ اب یہ زوال آشنا ہوچکا ہے۔ تیرہ تیزی گزر گئی ہے۔
اوہ! دیکھو! چاندجوبن پر ہے تو اس کا معنی یہ ہے کہ اب زوال شروع ہو چکا ہے۔ چاند کو دیکھنے والے،یقیناً اس پر غوروفکر کرتے ہوں گے۔ اتنی اہم کائناتی حقیقت بھلا کیسے انسانی ذہن سے چھپ سکتی ہے۔
عروج کے معانی میں زوال پوشیدہ ہے۔ اور زوال عروج کے ساتھ متصل ہی ہوتا ہے۔ پھر عروج میں زوال کا خیال کیوں کر نہیں آتا۔ یہ تو کائناتی حقیقت ہے جو ہر کائناتی جوہر میں دکھائی دیتی ہے۔ باوے سے بڑی باتیں ہوئیں۔ اس کے سوال بھی عجیب ہوتے ہیں۔ سوال بھی کرتا ہے اور جواب بھی دیتا جاتا ہے۔
Leave a Reply